چمن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، 2 دہشت گرد گرفتار، 2 ٹن دھماکا خیز مواد، 500 بارودی سرنگیں اور 50 بم برآمد

چمن: () ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں کارروائی کرتے ہوئے فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ٹن دھماکہ خیز مواد، پانچ سو بارودی سرنگیں، 50 بم، 80 ریموٹ کنٹرول بم سمیت ڈیٹونیٹر وائر کے پانچ بنڈل بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پکڑے جانے والے ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.