کراچی اسٹاک مارکیٹ ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 353 پوائنٹس اضافہ

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے مسلسل دوسرے روز تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ کے آغاز میں ملا جلا رجحان رہا فنانشل سروسز ، پاور اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ تیزی میں تبدیل ہو گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تین سو تریپن پوائنٹس اضافے سے پچیس ہزار نو سو باسٹھ کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اکتالیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.