قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں ایک ہفتے کے دوران 0.22 فیصد کمی

دسمبر کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی ہوئی۔ قیمتوں کے حساس انڈیکٹرز میں اعشاریہ دو ، دو فیصد کمی ہوئی۔

اسلام آباد: () وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرغی، گائے کا گوشت ، کیلا اور گندم سمیت آٹھ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آلو، ٹماٹر، پیاز، چینی ، ایل پی جی ، دال ماش، دال مسور اور مونگ سمیت سولہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ مٹن، پڑول اور ڈیزل سمیت انتیس اشیاء کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں۔

تبصرے بند ہیں.