Latest National, International, Sports & Business News

آئی ایم ایف کو ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر میں 43 کروڑ ڈالر کمی

آئی ایم ایف کو ادائیگی کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران تینتالیس کروڑ ڈالر کم ہو گئے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر پانچ ارب ڈالر سے بھی نیچے آ گئے۔

لاہور: ( اسٹیٹ بنک کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر آٹھ ارب نو کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بنک کے ذخائر ستائیس کروڑ انچاس لاکھ ڈالر کمی سے تین ارب انیس کروڑ ڈالر باقی رہ گئے۔ شیڈول بنکوں کے ذخائر سولہ کروڑ کمی سے چار ارب نواسی کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران آئی ایم ایف ، بیرونی قرضوں کی سروسنگ اور دیگر حکومتی ادائیگیوں کے لئے ساڑھے اٹھارہ کروڑ ڈالر دئیے گئے۔

تبصرے بند ہیں.