ڈالر انٹر بینک میں 25، اوپن مارکیٹ میں 35 پیسے سستا

انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچیس پیسے کی مزید کمی ہوئی۔

کراچی: () انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک سو پانچ روپے تیس پیسے کی سطح پر آ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ کاروبار کے دوران ڈالر پینتیس پیسے کمی سے ایک سو پانچ روپے پندرہ پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط ملنے سے روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.