پاکستان کے لوگ ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں: باکسر عامر خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی۔ کہتے ہیں کہ پاکستان کے لوگ بہت ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں۔

لاہور: ( پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور میں حضرت علی ہجویری کے دربار پر حاضری دی۔ انہوں نے دربار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آ کر بہت خوش ہیں جب بھی پاکستان آتے ہیں داتا دربار پر ضرور حاضری دیتے ہیں۔ عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی جگہ نہیں ہے یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اس لئے یہاں باکسنگ اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.