ٹی 20 کپ، بنگلادیشی حالات پر غور کیا جائیگا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے پہلے بنگلا دیش کے حالات پر غور کیا جائیگا۔ دبئی سے لاہور واپسی پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں عبوری چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے ٹیم میں تازہ خون آتا رہے، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں دو یا تین نئے کھلاڑی شامل کئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.