ڈالر ایک روپے 4 پیسے، کویتی دینار 4 روپے 37 پیسے سستا

انٹر بنک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستانی روپیہ تمام غیرملکی کرنسیوں پر بھاری رہا۔ ڈالر ایک روپے چار پیسے جبکہ کویتی دینار چار روپے سینتیس پیسے سستا ہوا۔

کراچی: ( اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر دو روپے ساٹھ پیسے، برطانوی پاؤنڈ کی قدر ایک روپے ساٹھ پیسے کم ہوئی۔ آسٹریلین ڈالر ایک روپے چونسٹھ پیسے، کینڈین ایک روپے پندرہ پیسے اور سنگاپور ڈالر ایک روپے اکسٹھ پیسے سستا ہوا۔ بحرینی دینار کی قدر میں دو روپے ستتر پیسے اور اومانی ریال میں دو روپے ستر پیسے کمی ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.