نئی دہلی: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں چٹ فنڈ اسکیم کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں چھوٹے قرضے فراہم کرنے کی اسکیم چٹ فنڈ میں بدعنوانی کے خلاف ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تین ہزار سے زائد ارکان اور دیگر شہریوں نے احتجاج کیا۔ اور حکومت سے بد دیانت افراد کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج شروع کردیا۔ جس پر مظاہرین پولیس اہلکاروں سے گتھم گتھا ہوگئے۔ لاٹھی چارج اور جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
تبصرے بند ہیں.