پرتگال میں کرسٹیانو رونالڈو میوزیم کا افتتاح

شہرہ آفاق فٹ بالرکی پذیرائی کیلئے پرتگال میں کرسٹیانو رونالڈو میوزیم بنایا گیا ہے۔

لزبن: (آن لائن) کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ شہرہ آفاق فٹ بالر کی پذیرائی کیلئے پرتگال میں کرسٹیانو رونالڈو میوزیم بنایا گیا ہے جس کا افتتاح خود سٹار فٹ بالر نے کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کا وہ شاہکار جو لاکھوں کا ہیرو ہے۔ میدان میں ہو تو حریفوں کا ہدف ہوتا ہے، باہر ہو تو نگاہوں کا مرکز۔ پرتگال میں رونالڈو میوزیم بنایا گیا ہے جس کا افتتاح خود رونالڈو نے کیا۔ میوزیم میں جہاں سٹار فٹ بالر کے اعزازات توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی فٹ بال ہیرو کی قد آور تصاویر بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں لیکن نظر جہاں ٹھہرتی ہے وہ ہے رونالڈو کا مجسمہ، پرتگالی سٹار اس مجسمے کے برابر میں کھڑے ہوئے تو اصل اور نقل کی پہچان کرنا مشکل ہو گیا۔ رونالڈو پرامید ہیں کہ مزید ٹائٹلز اس میوزیم کی زینت بنیں گے۔

تبصرے بند ہیں.