Latest National, International, Sports & Business News

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد()وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی جائے گی،اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاپتہ افراد سے متعلق قوانین کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے ، لاپتہ افراد سے متعلق مجوزہ قوانین میں ایجنسیوں کے کوڈ آف کنڈٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔سانحہ راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والے اہم فرقہ ورانہ واقعات کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی،اجلاس میں امریکی وزیر دفاع کے حالیہ دورہ پاکستان اور ڈرون حملوں کے تناظر میں تحریک طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.