رواں مالی سال، ریلوے کی آمدنی میں 163 فیصد اضافہ

کارکردگی بہتر ہوجانے کے باعث رواں مالی سال کے دوران ریلوے کارگو کی آمدنی دو گنا سے بھی بڑھ گئی۔۔۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق جولائی سے نومبر تک کارگو آپریشن سے ایک ارب تینتیس کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران مال برداری سے ریلوے کو پچاس کروڑ پچپتر لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ رواں مالی سال کے دوران ریلوے کارگو کی آمدنی میں ایک سو تریسٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے

تبصرے بند ہیں.