پرتھ ()پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ، 504 رنز کے پہاڑ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار ہو گئی،میزبان کنیگروز نے چھ وکٹ پر 369 رنز کے ساتھ دوسری اننگز ڈیکلئیر کر دی۔
پرتھ میں جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم تین کھلاڑی آؤٹ 235 رنز کے ساتھ چوتھے روز کا کھیل شروع کیا تو ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن نے جارحانہ کھیلتے ہوئے سنچریاں مکمل کر کے ٹوٹل کو 369 تک پہنچایا۔وارنر 112 اور واٹسن 103 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔انگلینڈ کی جانب سے ٹم بریسنن اور بین سٹوکس نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 251 رنزپر آؤٹ ہوئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.