آئی سی سی نے ویسٹ انڈین بائولرز شین شیلنگفرڈ پر پابندی عائد کر دی

دبئی ()انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے آف سپنر شین شیلنگفرڈ کو مکمل بائولنگ جبکہ آل راؤنڈر مارلون سیموئلز پر تیز ڈلیوری کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے بائولر شیلنگفرڈ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق بولنگ ایکشن درست ہونے تک شیلنگفرڈ بولنگ نہیں کر سکتے،آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز ہی کے مارلون سیموئلز کی بھی تیز ڈلیوری پر پابندی عائد کی ہے۔دورہ بھارت میں ممبئی ٹیسٹ کے دوران فیلڈ امپائرز نے دونوں بولرز کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی نے شیلنگفرڈ پر مکمل بولنگ جبکہ سیموئلز پر تیز ڈلیوری کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.