شدید دھند کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر 12 پروازیں منسوخ

اہور() شدید دھند کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس کے باعث سینکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور ائیر پورٹ پر دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی جس وجہ سے کوئی بھی پرواز مقررہ وقت پر روانہ نہیں ہوئی۔ائیر پورٹ پر موجود سینکڑوں مسافروں کو انتظار کی کوفت برداشت کرنا پڑی۔ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ پر شدید دھند کے باعث تمام آپریشنز ملتوی کر دیئے گئے۔اندرون و بیرون ملک تمام پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر ملتوی ہے۔

تبصرے بند ہیں.