پشاور:دھماکے سے بم ڈسپوزل یونٹ کے انچارج سمیت تین اہلکار جاں بحق

پشاور()پشاور کے نواحی علاقے شیخ محمدی میں دھماکے میں بم ڈسپوزل یونٹ کے انچارج سمیت تین اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار بم کی اطلاع پر سلیمان خیل جا رہے تھے۔راستے میں نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزل یونٹ کے انچارج عبدالحق،امتیاز اور ڈرائیور کاشف جاں بحق ہو گئے۔دھماکے میں سکول ٹیچر سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.