پرویز مشرف کا نام مستقل طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست مسترد

کراچی() سندھ ہائیکورٹ نےسابق صدر پرویز مشرف کا نام مستقل طور پر ای سی ایل میں درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی جانب سے بیان کیا گیا موقف غیر موثر ہو چکا ہے،اس لیے سابق صدر کے نام کو مستقل طور پر ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل اور پرویز مشرف کے وکیل نے دلائل مکمل کئے۔پرویز مشرف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کی والدہ علیل ہیںاس سلسلے میں وہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں، اس لئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔

تبصرے بند ہیں.