پنجاب کی ویمن ہاکی ٹیم بھارتی پنجاب میں ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہو گئی ہیں۔ لاہور: (دنیا نیوز) بھارت میں شروع ہونے والے آل راجہ رنجیت سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پنجاب کی ویمن ٹیم بھارت چلی گئی ہیں۔ خواتین ہاکی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئیں۔ ٹورنامنٹ 16 دسمبر سے بھارت میں شیڈول ہے۔ ٹیم منیجر اور کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پرجوش ہیں اور ایونٹ جیت کر آئیں گی۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کا کہنا ہے کہ انٹری نہ بھیجے جانے کی وجہ سے پاکستان، بھارت میں ہونیوالی ونٹر اولمپکس میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے درمیان روابط میں بہتری آ رہی ہے۔

اسلام آباد: () اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی او اے کے صدر عارف حسن نے کہا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے باقاعدہ چھان بین کے بعد پاکستان میں کھیلوں کی انتالیس فیڈریشنز کو تسلیم کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشنز کی بین الاقوامی کھیلوں میں شرکت کے حوالے سے این او سی کے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ سے بات چیت جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد پیشرفت کی توقع ہے۔ عارف حسن نے کہا کہ سکینگ فیڈریشن کی جانب سے انٹری نہ بھیجنے جانے کی وجہ سے پاکستان بھارت میں ہونیوالی ونٹر اولمپکس میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ امیگریشن حکام کو براہ راست خط لکھ کر فیڈریشنز پر پابندی نہیں لگا سکتا۔ صرف وزارت داخلہ کو خط لکھ کر پابندی کی درخواست کر سکتا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ میں کچھ ایسے مسائل ہیں جو کھیلوں کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں عدم شرکت کی وجہ پاکستان کی جانب سے اینٹری نہ بھیجنا ہے جس باعث آئی او سی نے تویل عرصے سے انتطار کرنے والے ملک ٹرینیڈیڈ ٹوبیگو کو ہماری جگہ انٹری دے دی ہے۔ اگر اب بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن انٹری بھجوا دے تو وعدہ نہیں کرتا مگر انٹری کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.