Latest National, International, Sports & Business News

چیف آف نیول سکواش چیمپئن شپ 16 دسمبر سے شروع

چیف آف نیول سکواش چیمپئن شپ کا آغاز 16 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔

کراچی: () پی این ایس کارساز کے کمانڈنٹ کموڈور سعید احمد نے روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلکس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ کے زیر اہتمام سکواش چیمپئن شپ سولہ دسمبر سے تیئس دسمبر تک کھیلی جائے گی۔ ایونٹ چار راؤنڈز پر مشتمل ہے جس میں پری کوالی فائرز، کوالی فائرز، مین راؤنڈز اور فائنل راؤنڈز شامل ہیں۔ ایونٹ میں ناصر اقبال، فرحان زماں، عامر اطلس اور دانش اطلس بھی شرکت کریں گے جبکہ متحدہ عرب امارات، امریکا اور نائیجیریا سے بھی کھلاڑی شریک ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.