چیرٹی پوکر میچ، رافیل نڈال نے فٹبالر رونالڈو کو ہرا دیا

ینس کی دنیا میں عالمی نمبر ایک پوزیشن پر قبضہ جمانے والے رافیل نڈال نے اب پوکرز میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا دئیے۔

چیک ری پبلک: () جمہوریہ چیک میں یورپین پوکر ٹور فیسٹول میں چیرٹی گیمز کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں مختلف کھیلوں کے میدان سے سٹارز نے بھی شرکت کی۔ ٹینس کے سپینش سٹار رافیل نڈال اور سابق برازیل کے فٹبالر رونالڈو نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ چار گھنٹے کے مقابلے کے بعد رافیل نڈال نے رونالڈو کو شکست دی۔ کھیل سے حاصل ہونے والی ایک لاکھ یورو کی رقم نوجوان لوگوں کے لیے کام کرنیوالے فلاحی ادارے کو دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.