پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 6 وکٹوں پر 326 رنز بنا لیے

تاریخی سیریز ایشز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے 6 وکٹوں پر 326 رنز بنا لیے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں کینگروز کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

پرتھ: () پرتھ میں ہونیوالے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کینگزوز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ 52 رنز کے مجموعی سکور پر ٹیم کی دو کٹیں گر گئیں۔ کپتان مائیکل کلارک ٹوٹل میں صرف 24 رنز کا اضافہ کر سکے۔ سٹیون سمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیرئیر کی دوسری سنچری مکمل کی۔ وہ 103 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلش ٹیم کی طرف سے سٹیورٹ بروڈ اور گریم سوان نے دو، دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

تبصرے بند ہیں.