Latest National, International, Sports & Business News

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز، مصباح الحق کپتان برقرار

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ عمر امین ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

اسلام آباد: () پی سی بی حکام کے مطابق سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم سے عمر امین ، ذالفقار بابر اور عثمان شنواری کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ عبدالرحمان ، اسد شفیق اور حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ باقی کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ، شرجیل خان ، احمد شہزاد ، صہیب مقصود ، عمر اکمل اور شاہد آفریدی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ سعید اجمل جنید خان ، انور علی ، سہیل تنویر اور بلاول بھٹی بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.