کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان نے امریکا کو پچھاڑ دیا

کبڈی ورلڈکپ میں ویمن ٹیم تو سیمی فائنل تک محدود ہو گئی مرد پہلوانوں نے امریکا کو پچھاڑ کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا لی۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور برطانیہ کے درمیان جاری ہے۔

بھٹنڈا: () بھارتی شہر بھٹنڈا میں کبڈی ورلڈکپ MENs ٹیموں کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور امریکا کے درمیان ہوا ناقابل شکست قومی پہلوانوں نے حریف کھلاڑیوں پر اپنی برتری دکھائی۔ پہلا ہاف اٹھائیس اٹھارہ سے اپنے نام کیا اس سبقت سے قومی ٹیم کا مورال زیادہ بلند ہو گیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اسی شاندار کھیل کو جاری رکھا۔ 33 کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے فتح سمیٹی اور فائنل کی راہ لی۔ دوسرے سیمی فائنل میں میزبان بھارت اور برطانیہ کی ٹیمیں اِن ایکشن ہیں۔ مینز کبڈی ورلڈکپ کا فائنل چودہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.