ویمن کبڈی ورلڈکپ کا سیمی فائنل، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

کبڈی ورلڈکپ کے ویمن سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو چاروں شانے چت کر دیا۔ قومی کھلاڑی تیسری پوزیشن کے لیے کل ڈنمارک کے خلاف اِن ایکشن ہوں گی۔

بھٹنڈا: () بھارت کے شہر بھٹنڈا میں زور کے جوڑ “کبڈی” کا ویمن سیمی فائنل ہوا۔ روایتی کھیل کبڈی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے مقابلے کو سنسنی خیز بنا دیا۔ میزبان ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف اپنی برتری دکھائی اور پہلے ہاف میں بائیس گیارہ کے اسکور سے دھاک بٹھائی ۔ دوسرا ہاف شروع ہوا تو بھارت کی پہلوان زیادہ پُرجوش نظر آئیں۔ اپنی سرزمین اور اپنے ہی شائقین کے سامنے زبردست کارکردگی سے بھارتی ٹیم کے حوصلے زیادہ بلند ہو گئے۔ میزبان ٹیم نے سولہ کے مقابلے میں چھیالیس پوائنٹ سے فتح سمیٹی۔ ویمن کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان ویمن اور ڈنمارک کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.