Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان اور سری لنکا میں آج پہلا ٹی 20 میچ

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا معرکہ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ آئی لینڈرز کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

دبئی: () پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ آئی لینڈرز کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نئے کھلاڑی عثمان خان شنواری کو بھی ٹی 20 سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ دوسری جانب سابق کپتان سنگا کارا کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی تیاریاں مکمل ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ان کا ایک بڑی ٹیم سے مقابلہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یو اے ای سیریز میں دو ٹی ٹوئنٹی سمیت پانچ ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔

تبصرے بند ہیں.