سہواگ کا جھگڑا؛ جان رائٹ سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا تھا، گنگولی

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بدھ کو ان رپورٹس کی تردید کی ہے کہ 2002 کے دورئہ انگلینڈ میں نیشنل کوچ جان رائٹ کی جانب سے سہواگ کے کالر کو پکڑنے کے معاملے پر میں نے کیوی کرکٹر سے معافی طلب کیے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ میں تو اس واقعے کے وقت موجود ہی نہیں تھا اور مجھے اس کی بابت بعد میں ہربھجن سنگھ کے ذریعے اطلاع ہوئی تھی، بدھ کی شب ٹنڈولکر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بھارتی بورڈ کے موجودہ نائب صدر راجیو شکلا نے اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا یہ واقعے گنگولی کی موجودگی میں پیش آیا تھا۔سہواگ کے آؤٹ ہوکرپویلین واپس آنے پر کیوی کوچ جان رائٹ نے انھیں کالر سے پکڑلیا تھا، جس پر سہواگ اور گنگولی نے اس وقت تک ڈریسنگ روم چھوڑنے سے انکار کردیاتھا جب تک جان رائٹ ان سے معافی نہیں مانگ لیتے، تاہم اس موقع پر سچن نے صورتحال کو سنبھالا تھا، گنگولی نے کہا کہ یہ بہت پرانا واقعہ ہے اور میں اس وقت وہاں موجود ہی نہیں تھا تو رائٹ سے معافی منگوانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تبصرے بند ہیں.