کھڑکی توڑ سینما کلچر تھا ایک بار پھر بحال ہوگیا ہے، غلام محی الدین

سینئر غلام محی الدین نے کہاہے کہ ماضی میں پاکستانی فلموں کو موسیقاروں اور فنکاروں نے ملکرکامیاب بنایا۔ مجھے اداکارمحمدعلی بھائی سے بہت کچھ سیکھنے کوملا انھوں نے اردو کے الفاظ اورڈائیلاگ کی ادائیگی پر میرا بھرپورساتھ دیا۔وہ میرے بھائی اور میرے محسن تھے پاکستان میں ایک مرتبہ پھرمعیاری فلمیں بنناشروع ہوگئی ہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے کراچی کے مقامی اسٹوڈیومیں شوٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 70اور80کی دہائی میں کھڑکی توڑ سینما کلچر تھا جو ایک بار پھر بحال ہو گیاہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں فلم انڈسٹری کووہاں کی سرکار سپورٹ کرتی ہے اگر پاکستان میں بھی ہماری انڈسٹری کو حکومت سپورٹ کرے توہم کچھ ہی عرصے میں اپنے کام سے دنیامیں چھا جائینگے۔

تبصرے بند ہیں.