کرینہ کپور ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ جلوے دکھائیں گی

کرینہ کپور سورج برجاتیہ کی نئی فلم میں سلمان خان کے ساتھ اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔ ادھر بالی ووڈ بے بو کی فلم گوری تیرے پیار میں کے گانے ’’تو کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے ۔ بالی ووڈ زرائع کے مطابق کرینہ کپور سے سوراج بارجاتیہ کی نئی فلم میں سلمان خان کے ساتھ لیڈنگ رول کرنے کے لیے رابطہ کرلیا گیاہے۔یہ ان دونوں کی ایک ساتھ چوتھی فلم ہوگی ۔اس فلم میں سلمان اور کرینہ کے ساتھ رام چرن تیجا بھی کام کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگز اگلے برس جون میں شروع ہوں گی۔ واضح رہے کہ کرینہ کپور اس سے قبل میںاور مسز کھرانہ ،باڈی گارڈ ،کیونکہ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں ۔دوسری طرف کرینہ کپور کی فلم ’’گوری تیرے پیار میں‘‘ کا گانا ’’تو ‘‘کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔ میکاسنگھ کے گائے گئے اس گانے کی موسیقی وشال سیکھر نے ترتیب دی ہے جب کہ کرینہ کے ساتھ عمران خان نے پرفارم کیا ہے شادی کے موقع پر عکس بند کیے جانے والے اس گانے میں درمیانی عمر کے لوگوں نے بھی پرفارم کیاہے جن میں زیادہ تر ایسے افراد شامل ہیں جو پیشہ ور ڈانسر نہیں ہیں۔ عمران خان جو اس فلم میں اداکارہ کے مدمقابل لیڈنگ رول کررہے ہیں کاکہنا ہے کہ کرینہ نے فلم کے ڈانس نمبر پر رقص میں اپنی بھر پور محنت دکھائی ہے اداکارہ کا اس گانے میں ڈانس پہلی تمام پرفارمنس سے زیادہ آوٹ کلاس تھا ۔گانے کے دوران اس کا ہر انداز جان لیوا ہے وہ بہت گریس فل اداکارہ ہے ۔واضح رہے کہ فلمساز کرن جوہرکی پونیت ملہوترا کی ہدایتکاری میں تیا ر ہونے والی اس فلم کو رواں سال 22 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنایاجائے گا۔ ادھر فلمساز سنجے لیلیٰ بھنسالی نے کرینہ کپور کو تلگو فلم ’’رامنا‘‘ کے ہندی ورژن میں اکشے کمار کے ساتھ لیڈنگ رول کی پیشکش کردی ہے اگر وہ اس فلم میں کام کرنے پر راضی ہو گئیں تو فلم میں ان کا کردار اکشے کمار کی بیوی کا ہوگا۔ 21 ستمبر 1980کو کپور خاندان کے اہم اداکار رندھیر کپور اور ببیتا کے گھر میں پیدا ہونے والی کرینہ کو پیار سے بے بو بھی کہا جاتا ہے ۔کرینہ بھارت کے نامور فلمساز و اداکار راج کپور کی پوتی ہیں ،رشی کپور ان کے چچا ہیں ۔کرشمہ کپور بڑی بہن ہیں ۔کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی فلموں کی دلدادہ رہی ہیں ،نرگس اور مینا کماری کی فلمیں بڑے شوق سے دیکھیں اور ان کی زبردست مداح بھی ہیں ۔اداکارہ نے گریجوایشن کے بعد کامرس کے مضمون رکھ لیا اور دو سال پڑھنے کے بعد لاء کالج میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے لگیں، اور ایک سال لاء پڑھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ اداکاری کرنے کے منصوبے پر عمل کرنا ضروری ہے ۔کرینہ کپور نے اندھیری ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے کر اداکاری سیکھنا شروع کردی ۔واضح رہے کہ اداکارہ کی 2000 ئمیں پہلی فلم ’’ رفیوجی ‘‘ریلیز ہوئی جس میں انھوں نے اپنی بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ جیتا ۔2001میں فلم ’’مجھے کچھ کہنا ہے ‘‘،’’یادیں ‘‘،’’اجنبی ‘‘، ’’اشوکا‘‘، ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ 2002ء میں فلم ’’مجھ سے دوستی کروگی ‘‘، ’’جینا صرف میرے لیے ‘‘2003میں فلم ’’تلاش‘‘،’’میں پریم کی دیوانی ہوں ‘‘، ’’ایل اوسی کارگل‘‘ 2004میں ’’چمیلی‘‘، ’’یوو‘‘،’’فدا‘‘،’’اعتراض ‘‘،’’ہلچل‘‘2005میں فلم ’’بے وفا ‘‘،’’کیونکہ‘‘،’’دوستی ‘‘جب کہ 2006ء میں فلم ’’36 چائنا ٹائون‘‘،’’چپکے چپکے‘‘،’’اومکارا‘‘اور فلم ’’ڈان‘‘ میں پرفارم کیا ۔ 2007کے دوران فلم’’کیا لو اسٹوری ہے‘‘،’’جب وی میٹ‘‘میں کام کیا ،2008میں فلم ’’ہلہ بول‘‘،’’تلاش‘‘،’’روڈ سائیڈ رومیو‘‘ اور فلم ’’گول مال ریٹرنز‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2009میں فلم ’’لک بائی چانس‘‘، ’’بلیو‘‘، ’’کمبخت عشق‘‘اور فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘میں فن کا جادو جگایا۔ 2010 میں فلم ’’ملیں گے ملیں گے‘‘،’’وی آر فیملی ‘‘ اور ’’گول مال تھری‘‘ میں صلاحیتوں کا اظہار کیا ۔2011میں فلم ’’باڈی گارڈ‘‘، ’’را۔ون‘‘میں عمدہ کام کرکے داد پائی ، 2012میں اداکارہ کرینہ کپور نے فلم’’اک میں اور اک تو‘‘،’’رائوڈی راٹھور‘‘، ’’ہیروئن ‘‘، ’’ایجنٹ ونود‘‘اور ’’تلاش ‘‘فلم میں جلوہ گر ہوئیں۔ اداکارہ کرینہ کی رواں سال کے دوران دو فلمیں بمبے ٹاکیز اور ستیہ گرہ ریلیز ہوچکی ہیں جب کہ پونیت ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والے فلم ’’گوری تیرے پیار میں‘‘ کو 20نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنایاجائے گا۔

تبصرے بند ہیں.