پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ارمینا رانا خان کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’اٹز ٹو مچ‘‘ 25 کو اکتوبر کو ریلیز ہوگی

لاہور: پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ وماڈل ارمینا رانا خان کی پہلی بالی وڈ فلم ’’ اٹز ٹو مچ‘‘ ( It’s to much) رواں ماہ 25 اکتوبر کو بھارت میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم میں ارمینا رانا خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ ان کے مدمقابل تامل فلموں کے معروف اداکار پشکرجوگ ہونگے۔ فلم کی عکسبندی بھارت کے مختلف شہروںکے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے۔ فلم کو پہلے مرحلے میں صرف بھارت میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں فلم کا پریمیئر ممبئی اور پونا میں ہوگا جس میں بالی وڈ کے معروف فنکار، ہدایتکار، فلمساز، موسیقار اور دیگر شریک ہونگے۔ واضح رہے کہ فلم کے ہدایتکار پُشکر جوگ اور دیگر کاسٹ میں عمر خان، مونا کرن، ہمایوں زبیری، نکس واجا شامل ہیں۔ فلم کی تشہیری مہم ان دنوں بھارتی چینلز پرجاری ہے اورلوگوں کی طرف سے مثبت رسپانس سامنے آرہا ہے۔ اس حوالے سے ارمینا رانا خان نے سے ممبئی سے فون پر انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہالی وڈ اور پاکستان میں کام کرنے کے بعد بالی وڈ میں کام کرنے کی متعدد آفرز تھیں۔ مجھے جب فلم کے ہدایتکار اور ہیرو پشکرجوگ نے اپنی فلم کا اسکرپٹ دیا اور میرے کردار کے بارے میں بتایا تو میں نے اس میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔ یہ ایک لوسٹوری، کامیڈی فلم ہے جسکی کہانی میرے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی کہانی کے ساتھ ساتھ میوزک اورخاص طورسے لوکیشنز پرعکسبندی کی گئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے ہندوستان کے خوبصورت علاقے دیکھنے کا موقع ملااور اس پراجیکٹ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ فلم کے ہیرو اور ڈائریکٹر پشکر جوگ تامل فلموں کے معروف اداکار ہیں اس لیے ہماری فلم کو جہاں ممبئی سمیت بھارت کے دوسرے علاقوں میں بہتر رسپانس ملنے کا امکان ہے وہیں ساؤتھ میں بھی فلم کی کامیابی امکانات بڑے واضح ہیں۔ جہاں تک بات فلم میں غیر اخلاقی مناظر عکس بند کرانے کی ہے تو وہ کہانی کی ڈیمانڈ تھی اور ایک اداکارہ کی حیثیت سے میں نے ان کو پورا کیا ہے۔ میں اس سے قبل ہالی وڈ کی فلم میں بھی اداکاری کرچکی ہوں جہاں پر صرف وہی فنکار کام کرسکتے ہیں جو بہت پروفیشنل سوچ کے مالک ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ It’s to much میری پہلی بالی وڈ فلم ہے اوراس کی زبردست تشہیری مہم چلائی جارہی ہے۔ بھارت کے مختلف انٹرٹینمنٹ اورنیوزچینلز کے ساتھ ساتھ ریڈیو چینلز کے پروگراموں میں بھی شرکت کررہے ہیں۔یہ تجربہ میرے لیے ہرلحاظ سے نیا اوردلچسپ جارہاہے۔ ہماری ٹیم نے فلم کے پریمیئرشو ممبئی اورپونا میں فائنل کیے ہیں جن میں بالی وڈکی معروف شخصیات کی آمد متوقع ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ ایک ایسی فیملی اورینٹڈ فلم لوگوں کو دیکھنے کا موقع ملے جس کو لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ بھی دیکھ سکیں۔ فلم میںبڑی مہارت کے ساتھ مزاح کا عنصر شامل کیا گیا ہے جو فلم بینوں کو پسند آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ارمینا رانا خان نے بتایا کہ میرا تعلق کینیڈا سے ہے لیکن میں زیادہ تر کام برطانیہ میں کرتی ہوں اوراس کے بعد پاکستان میںبھی ڈرامہ سیریلز، ٹی وی کمرشلز اور فوٹو شوٹ کرواچکی ہوں۔ اس کے علاوہ ایک پاکستانی فلم میں بھی کام کررہی ہوں جس کی تفصیلات سے فی الحال آگاہ نہیں کرسکتی لیکن اتنا بتا سکتی ہوں کہ وہ ایک بین الاقوامی معیار کا پاکستانی پراجیکٹ ہے جس کی کہانی، کرداروں اور میوزک پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ جہاں بات بالی وڈ میں کام کی ہے تویہاں پرپہلی فلم کی عکسبندی کے دوران بہت سی فلموں میںکام کرنے کی آفرز ہوئی ہیں مگرمیں فلم ہویا ٹی وی سیریل، کمرشل ہویا فوٹوشوٹ بہت سوچ سمجھ کر سائن کرتی ہوں۔ میرا یہ ماننا ہے کہ ’’ ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی‘‘۔ اس لیے آفرز توہوتی رہتی ہیں لیکن مجھے وہی کام کرنا پسند ہے جس میں اداکاری کرنے کا بھرپورموقع ملے اور مجھے جوبھی کردار دیا جائے میں اس کو پرفارم کرتے ہوئے خود مطمئن ہوسکوں۔ اس لیے منفرد کام کا انتخاب کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے بتایا کہ شوبز میں کام کرنے کے لیے فیملی کی طرف سے مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ میں کینیڈا میں رہتی ہوں جب کہ میری فیملی برطانیہ میںآباد ہے۔ مگرفیملی کی سپورٹ کے باعث ہی میں آج دنیا کے مختلف ممالک میں کام کررہی ہوں۔ میں جب بھی کوئی پراجیکٹ سائن کرتی ہوں اس سے قبل اپنی فیملی سے بھی مشاورت رہتی ہے جن کا مشورہ ہمیشہ میرے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.