Latest National, International, Sports & Business News

چیمپئنز لیگ کے اختتام پر راہول ڈریوڈ اور ٹنڈولکر ٹی 20 کرکٹ سے رخصت

نئی دہلی: چیمپئنز لیگ کے اختتام کے ساتھ ہی سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ ایک ساتھ ٹوئنٹی 20 کرکٹ سے رخصت ہوگئے، دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ میچ کھیلا مگر دونوں الگ الگ ٹیموں ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز میں شامل تھے۔ راہول ڈریوڈ نے کہا کہ اگرچہ سچن ٹنڈولکر میرے ہم عمر یا دو ماہ مجھ سے چھوٹے ہی ہیں مگر انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ مجھ سے 7 برس سینئر تھے، جب میں ٹیم میں آیا تو میرے تیسرے ٹیسٹ میں ٹنڈولکر کپتان تھے، وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جن کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر کرکٹرز بڑے ہوتے ہیں، ہم سب فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہوئے ان سے تحریک حاصل کیا کرتے تھے۔ 40 سالہ ٹنڈولکر نے بھی ڈریوڈ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ماسٹر ٹیکنیشن ہے، وہ میری ٹیم کا نمبر تین بیٹسمین ہے اس نے کئی یادگار اننگز کھیلیں۔

تبصرے بند ہیں.