پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنکور چیمپئن شپ جیت لی

کارلو: پاکستان نے ایران کو ہرا کر ورلڈ ٹیم اسنکور چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ آئر لینڈ کے شہر کارلو میں کھلی جانے والے فائنل میں پاکستان نے ایران کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی، پاکستان کے محمد آصف اور محمد سجاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کو شکست سے دوچار کیا۔ اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف اور محمد سجاد نے آئرش جوڑی مائیکل جج اور رابرٹ مرفی کو 2 کے مقابلے میں 3 فریمز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ کوارٹر فائنل میں پاکستانی جوڑی نے روایتی حریف بھارت کو 0-3 سے ہرا کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.