Latest National, International, Sports & Business News

سری نواسن کو آئی پی ایل معاملات سے دور رہنے کا حکم

 بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کو آئی پی ایل معاملات سے بھی دور رہنے کا حکم دے دیا، مزید ایک برس کیلیے بورڈ صدرمنتخب ہونے کے باوجود ذمہ داری سنبھالنے پر پابندی برقرار رہے گی، کیس کی اگلی سماعت 7 اکتوبر کو ہونی ہے، عدالت کے مطابق بورڈ میں کچھ انتہائی غلط ہورہا ہے، وہ اپنی ساکھ کھو چکا۔ تفصیلات کے مطابق این سری نواسن اتوار کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ مزید ایک برس کیلیے صدر تو منتخب ہوگئے مگر ابھی انھیں دوبارہ عہدہ سنبھالنے کیلیے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا پڑیگا، ان کیخلاف غیرمنظور شدہ کرکٹ ایسویسی ایشن آف بہار نے پٹیشن دائر کی ہوئی ہے جس کی گذشتہ روز سماعت ہوئی، اس دوران عدالت نے واضح کیا کہ سری نواسن صدر تو بن چکے مگر کیس کا فیصلہ آنے تک ان پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر نہ صرف پابندی برقرار رہے گی بلکہ وہ آئی پی ایل سے متعلق تمام معاملات سے بھی دور رہیں۔

تبصرے بند ہیں.