Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان سے سیریز: پروٹیز ٹیم کی جمعے کو یو اے ای روانگی

جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کیلیے جمعے کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ گریم اسمتھ الیون نے ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے مزید استحکام کو اپنا ہدف قرار دے دیا، ادھر بھارت سے ہوم سیریز پر چھائی غیریقینی سے پروٹیز پلیئرز بھی متاثر ہونے لگے، دونوں بورڈز سے جلد ازجلد شیڈول کو حتمی شکل دینے کی درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سائیڈ جمعے کے روز یو اے ای روانہ ہورہی ہے جہاں پر ٹور کا آغاز 8 اکتوبر سے شارجہ میں شیڈول پاکستان اے کے خلاف سہ روزہ میچ سے کرے گی، پاکستان سے پہلا ٹیسٹ 14 اکتوبر سے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دونوں ٹیمیں دبئی میں 23 اکتوبر سے دوسرا پانچ روزہ کھیلیں گی۔ اس وقت عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پروٹیز ٹاپ پر موجود اور پاکستان کے خلاف سیریز میں فتح سے اپنی اس پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.