سفارش پر ایوارڈ دینے کا سلسلہ زور پکڑچکا ہے، شائستہ جبیں

لاہور: سینئر اداکارہ شائستہ جبیں نے کہا ہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنا ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے مگر ہمارے ہاں میرٹ کو نظر انداز کر کے سفارشی لوگوں کو ایوارڈ دینے کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس کی جتنی بڑی سفارش ہو گی اس کو اتنی جلدی پرائیڈ آف پرفارمنس مل جائیگا ۔ انھوں نے کہا کہ جب اس ملک میں حقداروں کو ان کا حق ملنا شروع ہو جائے گا ملک کے 90 فیصد مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم خود اپنے لیے کنویں کھود کر دوسرے کو اس میں دھکا دینے کی سازش کر تے ہیں مگر اصل میں کنویں کھودنے والے خود اس میں گر جاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ میںکسی کو پرائیڈ آف پرفارمنس دیے جانے پر حسد نہیں کر رہی میرا صرف اتنا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں ایسے بہت سے فنکار موجود ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال فن کو دیے ہیں اور سب سے پہلا حق ان کا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.