نیا ٹیلنٹ ہی پاکستان فلم انڈسٹری کو بہتر بناسکتا ہے، ردا اصفحانی

لاہور: ماڈل واداکارہ ردا اصفہانی نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کے آنے سے ٹی وی پروڈکشن میں اضافہ ہوا، فنکاروں میں خوشحالی اور نئے ٹیلنٹ کو مواقع ملے ہیں۔ وہ گذشتہ روز گفتگو کر رہی تھیں ۔ انھوں نے کہا کہ جہاں تک کسی پروگرام کی میزبانی کرنے کا سوال ہے تو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہوں ، لیکن فی الحال کوئی منفرد اور اچھوتا پروگرام ہوسٹ کرنا چاہونگی۔ردا اصفہانی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بہتری کے چانس صرف نیا ٹیلنٹ ہی لاسکتا ہے جس کا عملی مظاہرہ نظر آرہا ہے ، کراچی میں ٹی وی پروڈکشنز فلم کی طرف بھی آگئی ہیں جس سے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہونگے ، جہاں تک پاکستان فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر ، رائٹر اور پروڈیوسرز کی بات ہے تو انھیں روایتی ڈگر سے ہٹ کر ہی فلمیں بنانا ہونگی ورنہ اس کی بحالی کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں کام اپنی شرائط پر کرونگی میرے پاس ایک اچھی آفر ہے جس کی تفصیلات جلد ہی بتائونگی۔

تبصرے بند ہیں.