ڈومیسٹک کرکٹ، پرانے فارمیٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا، فرسٹ کلاس اور ون ڈے ٹورنامنٹس ایک ساتھ کرائے جائیں گے۔ ریجنل اور ڈپارٹمنٹل ایونٹس بھی بیک وقت شروع ہوں گے، اسکواڈز میں 25 پلیئرز کو شامل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو دہائی قبل کے ڈومیسٹک فارمیٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس بارے میں پی سی بی کے ایک آفیشل نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرسٹ کلاس اور ون ڈے میچز اب سے ایک ساتھ منعقد ہوںگے، یہ فارمیٹ 1990 کی دہائی میں بھی تھا، اس سے ڈپارٹمنٹس کا خرچہ کم ہوجاتا ہے، ہر ہفتے کا آغاز چار روزہ میچ سے ہوگا جبکہ ایک دن کے آرام کے بعد انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ کھیلا جائے گا اس طرح ایک ہفتے میں دو دن آرام کے میسر آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.