سابق ٹینس اسٹار مارٹینا ہنگز نے ماں کیساتھ مل کر شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جینیوا: ٹینس کی سابق عالمی نمبر ایک مارٹینا ہنگز نے مبینہ طور پر اپنی ماں اور ان کے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر اپنے شوہر تھیبالٹ ہیوٹن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ سوئٹزرلینڈ سے پیرس منتقل ہونے کیلئے ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھیبالٹ ہیوٹن نے الزام عائد کیا ہے کہ مارٹینا ہنگز نے اپنی والدہ اور ان کے بوائے فرینڈ ماریو وڈمر کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ایک حملے میں ماریو وڈمر نے ان کے سر پر ڈی وی ڈی پلیئر کے ساتھ بھی وار کیا۔ تھیبالٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر سوئٹزلینڈ پولیس سے رابطہ کیا اور انہی کی مدد سے مارٹینا ہنگز کے قبضے میں موجود اپنا پاسپورٹ اور دیگر سامان حاصل کیا اور وہ اب پیرس منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں۔ تھپبالٹ کا مزید کہنا ہے کہ انہیں جان کا خطرہ ہے کیونکہ انہیں تینوں افراد کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ پولیس نے بھی اس واقعے تصدیق کی ہے اور اسے پرتشدد قراردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.