ایف بی آر کو افغانستان کیلئے بلٹ پروف جیکٹس کا کنٹینرکلیئرکرنے کی اجازت

اسلام آ باد: وزارت دفاع نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو افغانستان کے لیے منگوائی جانے والی بلٹ پروف جیکٹس سے بھرا کنٹینر کلیئر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت دفاع کے ڈپٹی سیکریٹری آئی ایس سی حبیب اللہ کے دستخط سے ایف بی آرکو لیٹر لکھا گیا ہے کہ بلٹ پروف جیکٹس سے بھرا کنٹینر کلیئر کردیا جائے تاہم اس میں کوئی دوسرا ممنوع سامان نہیں ہونا چاہیے جبکہ اس سے قبل ایف بی آر کے محکمہ کسٹمز نے درآمد کنندہ کو بلٹ پروف جیکٹ سے بھرا کنٹینر کلیئر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کنٹینر کراچی پورٹ پر ہی روک لیا تھا اور اس حوالے سے وزارت دفاع سے رائے مانگی تھی۔ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ افغانستان میں تعینات امریکی اور نیٹو فورسز کے لیے بُلٹ پروف جیکٹس سے بھرا کنٹینر کراچی پورٹ پر پڑا ہے اور اب چونکہ وزارت دفاع کی طرف سے کلیئرنس مل گئی ہے اس لیے کسٹمز ڈپارٹمنٹ مذکورہ کنٹینر کلیئر کرے گا تاہم اس کے لیے تمام قانونی تقاضے اور پروسیجر مکمل کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.