لارا دتہ نے 2003 میں ’’انداز‘‘ سے فلمی کیرئیر شروع کیا

کراچی: بولی وڈ کی خوبسورت ادکارہ لارا دتہ نے اپنی پہلی ہی فلم کی کامیابی سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ان کی پہلی فلم’’انداز‘‘ تھی جو 2003 نمائش کے لیے پیش کی گئی اس فلم میں انھیں بہترین ادکاری اورمتعارف ہونے والی بہترین ادکارہ کا ایوارڈ دیا۔ اس سے قبل 1995میں لارا دتہ نے میگا ماڈلنگ مقابلہ میں کامیابی حاصل کی،2000میں مس یونیورس اور اسی سال فیمینا مس انڈیا یونیورس کا ٹائیٹل بھی جیت لیا، تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی لارا دتہ کو فلموں میں بطور ہیروئن کردار آفر ہوتے رہے اور وہ کامیابی کی منزل طے کرتی رہیں۔ 2004 میں ان کی فلم ’’مستی‘‘ نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی، اس کے بعد ان کی متعدد فلموں نے زبردست مقبولیت حاصل کی، ان میں نو انٹری، کال، بھاگم بھاگ، پارٹنر، ہائوس فلم اور چلو دلی قابل ذکر ہیںان فلموں کی کامیابی کے بعد ان کی شہرت میںاضافہ ہوا، اور وہ فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی ضرورت بن گئیں لیکن فلم ’’برداشت‘‘جس میں بوبی دیول نے کردار ادا کیا تھا ’’آن‘‘ اکشے کمار کے ساتھ فلاپ ثابت ہوئیں۔ 2008 میں انھیں ایک بین الاقوامی کارٹون اینیمیٹڈ فلم’’ جمبو‘‘ میں آواز ڈب کرانے کا موقع ملا، 2009 میں انھوں نے بھارت میں بننے والی مہنگی ترین فلم ’’بلو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ان کے مقابل اکشے کمار نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا، لیکن گووندہ اور رتش دیش مکھی کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ان کی فلم’’ ڈونٹ ڈسٹرب‘‘ باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی لارا دتہ کی فلم ’’ہائوس فل‘‘ نے ان کے کیرئیر کی ایک اور ہٹ فلم تھی جب کہ ان کی فلم ’’ڈیوڈ‘‘ درمیانہ درجہ کی فلم ثابت ہوئی۔’’ نو انٹری‘‘ کے سیکوئل ’’نو انٹری میں نو انٹری‘‘ 2013اسی سال سائن کی ہے جب کہ ایک اور فلم ’’چلو دہلی‘‘ کے سیکوئل ’’چلو چائینا ‘‘ بھی انھوں نے اسی سال سائن کی ہے، اس فلم میں فردین خان، سلمان خان، انیل کپور اور آسن لارا دتہ کے ساتھ کام کررہے ہیں، انھوں نے شاہ رخ کے ساتھ فلم ’’ڈان ٹو‘‘ اور’’ بلو بار‘‘ میں کام کیا جب کہ ’’جھوم برابر جھوم‘‘ میں انھوں نے ابھیشک بچن نے مرکزی کردار ادا کیا، لارا دتہ کا گو کہ فلمی کیرئیر بہت زیادہ طویل نہیں ہے لیکن انھوں نے بولی ووڈ میں اپنی بہترین ادکاری کی وجہ سے جو شہرت حاصل کی وہ بہت کم فنکاروں کو مل سکی ان کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ کسی بھی اسٹارز کی سب ہی فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوں اس دور میں ناکامیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اور ناکامیوں سے ہی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ مجھے اس دور میں جو تجربہ حاصل ہوا اس کے بعد میں نے بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کی ہیں اور اچھے کرداروں کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے ابھی مجھے بہت سا کام کرنا ہے میرا فلمی سفر ابھی ختم نہیں ہوا ،16 اپریل 1978 کو بھارت میں پیدا ہونے والی لارا دتہ نے2010میں مشہور بھارتی ٹینس کھلا ڑی مہیش بھوپتی سے منگنی کی جب کہ2011میں ان کی شادی ہوئی، ان کی شادی بھی اس لحاظ سے منفرد تھی کہ ایک دفعہ ان کی شادی کرسچن رسم رواج کے مطابق جب کہ دوسری دفعہ ہندو رسم رواج کے مطابق ہوئی، ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام سائرہ ہے انھوں نے اکنامکس میں گریجویشن کیا انھیں ہندی، انگریزی، پنجابی اور فرانسیسی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.