حکومت کا گھریلو صارفین کیلئے اکتوبر سے بجلی 30 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلا م آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کے بعد عوام پر بجلی کا بم گرانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے اور گھریلو صارفین کے لئے اکتوبر سے بجلی 30 فیصد مہنگی کردی جائے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین پرنہیں ہوگا تاہم 200 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو اکتوبر کے مہینے سے 30 فیصد اضافی بل ادا کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت کیاجارہا ہے کیونکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت بجلی پر سبسڈی مرحلہ وارختم کی جائےگی۔

تبصرے بند ہیں.