اولمپک کانفرنس آف ایشیا نے اکرم ساہی سمیت 5 افراد پر پابندی عائد کر دی

لاہور: اولمپک کانفرنس آف ایشیا نے اکرم ساہی کی جانب سے بنائی گئی متوازی پاکستان اولمپک کمیٹی کے 5 اراکین پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اولمپک کانفرنس آف ایشیا کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اکرم ساہی نے متوازی او لمپک کمیٹی بنا کر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اکرم ساہی کی جانب سے قائم کردہ خود ساختہ اولمپک کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہےاورعارف حسن کی سربراہی میں قائم کمیٹی ہی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرتی ہے اولمپک کانفرنس آف ایشیا نے اکرم ساہی کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی پر پانبدی عائد کر دی ہے، اولمپک کانفرنس آف ایشیا نے اکرام ساہی کےعلاوہ جن دیگر افراد پر پابندی عائد کی ہے ان میں خواجہ فاروق سعید، غلام علی، میجر ریٹائرڈ افضل اور ظفرعباس کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اکرام ساہی نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی قیادت میں قائم کردہ اولمپک کمیٹی پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے اور عارف حسن کی اولمپک کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.