کراچی حصص مارکیٹ میں تیزی، 73 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو نئے مالی ہفتے کے آغاز پر بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی22800 کی حد بھی بحال ہوگئی۔ تیزی کے باعث54.71 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید30 ارب60 کروڑ50 لاکھ69 ہزار535 روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز، این بی ایف سیز اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر 73 لاکھ24 ہزار223 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا بھی کیا گیالیکن اس انخلا کے باوجود کاروبار کے تمام دورانیے میں تیزی کا تسلسل قائم رہا کیونکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے38 لاکھ5 ہزار233 ڈالر اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے35 لاکھ18 ہزار990 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جو تیزی کے تسلسل کو قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس72.97 پوائنٹس بڑھ کر22838.84 ہو گیا ۔جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس59.47 پوائنٹس کے اضافے سے17764.36 اور کے ایم آئی30 انڈیکس123.71 پوائنٹس بڑھ کر39180.88 ہو گیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت16.50 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ23 لاکھ33 ہزار400 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار329 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں180 کے بھاؤ میں اضافہ، 136 کے داموں میں کمی اور13 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں نیسلے پاکستان کے بھاؤ290 روپے بڑھ کر6140 روپے اور باٹا پاکستان کے بھاؤ80 روپے بڑھ کر1700 روپے ہوگئے جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ256.24 روپے کم ہو کر 4868.66 روپے اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھاؤ38 روپے کم ہوکر748 روپے ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.