پاکستانی ڈرامے نے عوام کے ذہن تبدیل کردیے، نبیل

کراچی: اداکار نبیل نے کہاہے کہ پاکستانی ڈرامے نے عوام کے ذہن تبدیل کردیے ہیں۔ پہلے ہم پڑوسی ملک کے کلچر کو دیکھتے ہوئے اسی کی جانب جا رہے تھے مگرہمارے لکھاریوں اور فنکاروں نے اپنی بہترین کارکردگی اور اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کتناہی سنجیدہ ہواس میں مزاح کا پہلوبھی لازمی ہوناچاہیے کیونکہ ایک ہی موڈمیں اگرکسی بھی چیزکوپیش کیا جائے تو لوگوں کے ذہنوں پر بار گزرتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ مزاح بھی ڈرامے کاحصہ بنایاجائے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارنبیل کاکہنا تھا کہ اس وقت خواتین میں کئی اداکارائیں معیاری کام کررہی ہیں مگرحنادلپزیر نے بہت کم وقت میں اپنی محنت سے جگہ بنائی ہے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگرمواقع فراہم کیے جائیں توانڈسٹری کوکئی بڑے فنکارملیں گے۔

تبصرے بند ہیں.