دور بدل چکا، ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی، جرار رضوی

لاہور: ڈائریکٹر جرار رضوی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی فلمی صنعت کا ماضی انتہائی تابناک تھا لیکن حال بہت برا ہے اگر ہم سب متحد ہوجائیں اور آپسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی کریں تو ہم یقینا دوبارہ عروج حاصل کرلیں گے۔ جرار رضوی نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہیے ‘ ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی ۔جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پزیرائی ملے گی ،اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگی جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں۔ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا ، اگر ہم اپنی ثقافت کو لے کر چلیں گے تو ہمارے لوگ ضرور فلمیں دیکھنے سینمائوں کا رخ کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.