Latest National, International, Sports & Business News

اطالوی سائیکلسٹ نے ٹور ڈی اسپین کا 14واں مرحلہ جیت لیا

اطالوی سائیکلسٹ ڈینیئل ریٹو نے ٹور ڈی اسپین کا 14 واں مرحلہ جیت لیا ہے۔ ٹور آف اسپین کا یہ پہاڑی سلسلے انتہائی مشکل مرحلہ تھا۔ تمام مرحلے میں دشوار گزار راستوں، سخت سردی اور بارش کے باعث سائیکل سواروں کو سخت مشکل درپیش رہیں۔ اطالوی سائیکل سوار ڈینئیل ریٹو نے 156 کلو میٹر کا یہ مرحلہ 4 گھنٹے 24 منٹ میں طے کیا۔ وسین زو نیبالی 3 منٹ 55 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ نیبالی مجموعی برتری میں بدستور اب بھی لیڈ لیے ہوئے ہیں۔ امریکی سائیکل سوار کرِس ہورنر تیسرے نمبر پر ہے۔ ٹور آف اسپین سائیکل 15 ستمبر کو میڈرڈ میں ختم ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.