Latest National, International, Sports & Business News

ترکی کےارمانوں پراوس،اولمپکس2020کی میزبانی ٹوکیوکومل گئی

دو ہزار بیس اولمپکس کے میزبان شہر کے لئے ٹوکیو کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ خفیہ رائے شماری میں ٹوکیو کے حق میں ساٹھ اور استنبول کو چھتیس ووٹ ملے۔ اولمپکس میزبانی ملنے پر جاپان میں جشن کا سماں ہے۔ اولمپکس دوہزار بیس کے میزبان شہر کا فیصلہ خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا گیا۔ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں خفیہ رائے شماری کے بعد دوہزار بیس اولمپکس کی میزبانی ٹوکیو کو دینے کا اعلان کیا گیا۔ اعلان ہوتے ہی ہال میں موجود جاپانی شہری خوشی سے جھوم اٹھے۔ میزبانی ملنے پر ٹوکیو سمیت ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے۔ رائے شماری میں ٹوکیو نے ساٹھ اور استنبول کے حق میں چھتیس ووٹ آئے۔ خفیہ رائے شماری کے پہلے مرحلے میں میڈرڈ اولمپکس میزبانی کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا۔ ٹوکیو اس سے پہلے انیس سو چالیس اور انیس سو چونسٹھ میں اولمپکس کی میزبانی کرچکا ہے، جب کہ جاپان میں مجموعی طور پر پانچ مرتبہ اولمپکس گیمز کا انعقاد ہو چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.