Latest National, International, Sports & Business News

جولائی اگست ٹیکس وصولیاں35فیصد بڑھ کر239.4ارب روپے تک پہنچ گئیں

کراچی: رواں مالی سال پہلے 2 ماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 2 کھرب 39 ارب روپے سے زائد مالیت کا ریونیو وصول کیاہے۔ ایف بی آر کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 29اگست 2013 تک مقامی سطح پر سیلز ٹیکس کی وصولیوں میں93.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹیکس وصولیوں کی مجموعی مالیت 2کھرب39 ارب43 کروڑ روپے رہی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے دوران صرف 1 کھرب 76 ارب88 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔اس طرح مجموعی ٹیکس وصولی میں 35.36 فیصد اضافہ ہوا، صرف اگست کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 66 فیصد کے اضافے سے 1کھرب16ارب 22 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست کی مجموعی ٹیکس وصولیوں میں انکم ٹیکس وصولی 60 ارب 37کروڑ روپے رہی جبکہ 1کھرب36 ارب 96 کروڑ روپے سیلز ٹیکس، 13 ارب67 کروڑ روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور28 ارب 42 کروڑ روپے کسٹمزڈیوٹی کی مد میں وصول کیے گئے۔

تبصرے بند ہیں.