ایس ای سی پی کا 10 لسٹڈ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی: سیکیورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سیکیورٹیزاورکارپوریٹ قوانین کی خلاف ورزیوں پراسٹاک ایکس چینج میں لین دین کرنیوالی 10 کمپنیوں کیخلاف کارروائی کے احکام جاری کر دیے جبکہ 34 کمپنیوں کو اظہار وجوہ اور 12 کمپنیوں کو انتباہی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے تحفظ اور اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی خرید و فروخت میں شفافیت کو یقینی بنانے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سیکورٹیز اور کارپوریٹ قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب کمپنیوں کیخلاف مہم کو تیز کر دیا گیا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں لین دین کرنیوالی تمام کمپنیوں کی موثر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ایس ای سی پی کے سیکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن نے سیان لمیٹڈ (سی وائے اے این) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جو داؤد ہرکولیس کارپوریشن میں بھی ڈائریکٹر ہے کے خلاف ان سائیڈ ٹریڈنگ میں ملوث ہونے پر آرڈر پاس کرتے ہوئے10 لاکھ روپے مالیت کاجرمانہ عائد کر دیا ہے، اسی تناظر میں سیان لمیٹیڈ کے خلاف داؤد ہرکولیس کارپوریشن کے حصص کی خریدارای میں انسائیڈ ٹریڈنگ کرنے پر کمپنی پر20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.