Latest National, International, Sports & Business News

وصولیوں کا ہدف یقینی بنانے کیلیے ٹیکس ریفنڈز روکنے کا انکشاف

ایف بی آرکی طرف سے ماہانہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلیے ٹیکس دہندگان کے ریفنڈزروکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر سے دستیاب دستاویز کے مطابق رواں ماہ (اگست) کے پہلے  19دنوںمیں ٹیکس دہندگان کوجاری کیے جانیوالے ریفنڈز وریبیٹ میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں19دنوں میں ٹیکس وصولیوں میںساڑھے 29فیصد اضافہ ہوا،دستاویزکے مطابق رواں ماہ میں 19 اگست تک ایف بی آرکی طرف سے ٹیکس دہندگان کوانکم ٹیکس وسیلزٹیکس ریفنڈاور کسٹمز ڈیوٹی پر ری بیٹ کی مدمیں مجموعی طور پر 4.79ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کیے جانیوالے 6.6ارب روپے کے ریفنڈ وری بیٹ کے مقابلہ میں 27فیصد کم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.