لاہور: ایشیا کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محمد عمران کو قومی ٹیم کا کپتان بر قرا ر رکھا گیا ہے جبکہ گو ل کیپر سلمان اکبر کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے ۔ پاکستان ٹیم کے ہید کوچ اختر رسول نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا، اختر رسول کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے لئے محمد عمران کو قومی ٹیم کا کپتان بر قرار رکھا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم میں سلمان اکبر کو دوبارہ موقع فراہم کیاگیا ہے جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ، وسیم احمد، توثیق احمد، ارشد محمود، فرید خان ، وقاص شریف ، شفقت رسول، شکیل عباسی، عبدل الحسیم خان، فرید خان ، عامر شہزاد اور ذبیر ، علی شان ، دلبر اور عمر بھٹہ شا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 24 اگست سے یکم ستمبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا، اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہو ں گی جنہیں 2پولز میں تقسیم کیا گیا ہے اورٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم بلا مقابلہ 2014 کے ورلڈ کپ کا حصہ بن جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.